4

کلسٹر بم حملہ؛ وزیرخارجہ کا سیکریٹری جنرل او آئی سی سے رابطہ

Spread the love

اسلام آباد(شاہدمحمود)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر سفاکانہ طاقت کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے، ہندو یاتریوں اور غیر ملکی سیاحوں کو کشمیر سے نکلنے کے احکامات تشویش میں مزید اضافے کا سبب بن رہے ہیں، ان حالات میں او آئی سی فوری طور اس گھمبیر صورت حال کا نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں