7

ساہیوال۔چالیس سے زائد دیہاتوں کو شہر ملانے والا عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار محمدپور روڈ حکومتی و انتظامی توجہ کا منتطر۔

Spread the love

*ساہیوال(بیورورپورٹ)*
*انتظامیہ کی غفلت ولاپرواہی،چالیس سے زائددیہاتوں کو شہرسے ملانے والی مشہور اور اہم ترین شاہراہ محمد پور عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ٹریفک کی روانی شدید متاثر‘کرائم کی وارداتوں میں اضافہ‘حادثات معمول بن گئے‘علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں شدیدمشکلات کا سامنا‘عوامی ڈپٹی کمشنرسے نوٹس لینے کامطالبہ۔ضلع ساہیوال کااہم ترین روڈمحمدپورجو تقریباََ40سے زائد دیہاتوں کو شہر ملاتاہے حکومتی ومقامی انتظامیہ کی عدم توجہی وغفلت کے باعث عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔سڑک کی تعمیرومرمت کیلئے خطیررقم ملنے کے باوجودانتظامیہ مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہی ہے اورمعاملہ جوں کا توں چلاآرہاہے۔سڑک جگہ جگہ سے بیٹھ چکی ہیجبکہمتعددجگہوں پر گڑھے اورگہرے کھڈے بن چکے ہیں جس کے باعث روڈحادثات وکرائم کی وارداتوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوچکاہے۔علاقہ کے معززین مہرریاض احمدپرنس‘مہرامتیازساہمل ایڈووکیٹ‘ارشدرامے‘ملک صفدرسگھلاودیگرنے بتایاکہ متعدد بار انتظامیہ سے سڑک کی تعمیرومرمت بارے درخواست کی گئی لیکن تاحال مسئلہ حل نہ ہوسکاہے۔انہوں نے عوام دوست ڈپٹی کمشنرمحمدزمان وٹوسے نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے-*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں