5

4اگست پورے پاکستان میں پولیس کے بہادر شہداءکی دی گئی قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے

Spread the love

*ساہیوال: 4اگست پورے پاکستان میں پولیس کے بہادر شہداءکی دی گئی قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔شہداء پولیس ڈے کے سلسلے میں 3 اگست کی شام بعدنمازمغرب جہاز چوک ساہیوال میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور دعا کی گئی*
۔تقریب میں پولیس شہدا کے بچوں اور ان کی فیملی کے دیگر ممبران کے علاوہ ،ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال جناب ہمایوں بشیر تارڑ ،ڈپٹی کمشنر ، ساہیوال میاں محمد زمان وٹو ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء،ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شاہد نورین،ایس ڈی پی او سٹی سرکل ڈاکٹرانعم فریال، ڈی ایس پی صدر سرکل فلک شیر بھٹی ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سلیم خان رتھ اور سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز کے علاوہ مقامی مذہبی ،سیاسی وسماجی رہنماؤں کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے بھی نے شرکت کی ،شہداء کی رکھی گئی تصاویر پر پھول چڑھائے اور چراغاں کیا ۔اس دوران شہداء کی قربانیوں پر مبنی نغمے بھی آویزاں کی گئی بڑی سکرینوں پر چلائے گئے ۔اور شہر بھر میں شہداء کی تصاویر پر مبنی فلیکسز بھی آویزاں کی گئیں۔جب کہ چیچہ وطنی میں بھی ایس ڈی پی او چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل کی قیادت میں شہداء پولیس کی قربانیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شمعیں روشن کی گئیں ۔شہدائے پولیس ڈے کے سلسلے میں مرکزی تقریب 4 اگست بوقت 9بجے صبح پولیس لائنز ساہیوال میں منعقد کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں