5

ضلع چنیوٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا گرین اینڈ کلین پاکستان کا سپنا چکنا چور مونسپل کمیٹی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Spread the love

چنیوٹ( رانا وسیم سے ) کے کئی محلوں میں صفائی کا ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے عوام پریشان۔ جبکہ وزیراعظم کی ہر یو نین کونسل میں لاکھوں روپے کی گرانٹ کے باوجود گندگی کا خاتمہ ناہو سکا۔جبکہ بلدیہ کے تمام ملازمین خواب گرخوش کے مزے لے رہے ہیں۔ جگہ جگہ پر گندی کے ڈھیروں نے ایم سی کی عدم توجہ کا پول کھول دیا ہے۔گندی کی وجہ سے جہاں عوام بدبو اور تعفن کی وجہ سے پریشان وہییں مچھروں نے بھی بسیرا کیا ہوا ہے جسکی وجہ سے موزی بیماریوں کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔جبکہ حالیہ بارشوں کیوجہ سے سیورج بھی متاثر ہو چکا تھا ۔اور پورے شہر میں گلیاں بازار ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے تھے۔ایم سی کی ناا ہلی کو مدد نظر رکھتے ہوئے ١١٢٢کی مدد کے تحت سیورج کی لائنیں کھولیں گئی اور عوام نے سکھ کا سانس لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں