4

کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے اپنے دفتر میں پودا لگا کر گرین پاکستان مہم کا افتتاح کر دیا.

Spread the love

ساہیوال(63نیوز ساہیوال)گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں ساہیوال ڈویژن میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا جس کے دوران تمام سرکاری ادارے ،غیر سرکاری تنظیمیں ،سکولز اور نجی شعبہ خالی جگہوں پر شجرکاری کریں گا -افتتاح تقریب کمشنر آفس ساہیوال میں منعقد ہوئی جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے اپنے دفتر میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا –

ا

س موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ،ایڈیشنل کمشنر ایس ڈی خالد ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انیس الرحمن ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد نذیر ،ڈائریکٹر انفارمیشن محمد عقیل اشفاق ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد اظہر دیوان ،اور اے ڈی سی ریونیو احمد عثمان جاوید نے بھی پودے لگائے -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ندیم الرحمن نے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے جس کے لئے ہر فرد کو اپنا قومی فرض سمجھ کر ایک پودا لگانا چاہیے او راس کی حفاظت بھی کرنی چاہیے-انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں