2

ٹریفک پولیس کی طرف سےتمام فلائنگ کوچ, ویگن اسٹینڈز مالکان اور ڈرائیورزکو ٹریفک آگاہی لیکچر

Spread the love

ساہیوال(63نیوز ساہیوال )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی زیر نگرانی جہاں طلباء و طالبات کو ٹریفک آگاہی سے متعلق لیکچرز دیے جا رہے ہیں وہیں رکشہ،بس اور ویگن اسٹینڈز پر ڈرائیورز کو بھی ان کے اڈہ جات پر جا کر ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی کے متعلق ہدایات دی جارہی ہیں۔اسی سلسلہ میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ عامر شھزاد چیمہ نے شہر کے تمام فلائنگ کوچ اور ویگن اسٹینڈز میں جاکر مالکان ،مینیجرز اور ڈرائیور حضرات کو ٹریفک آگاہی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ آ ف پاکستان کی طرف سے سی۔این۔جی اور ایل۔پی۔جی سلنڈرز کی وجہ سے بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لیے ان پر مکمل طور پر پابندی لگا دی گئی ہے لہذا آپ لوگ تمام کمرشل و پی ایس وی گاڑیوں سے انہیں فوری طور پر نکلوا دیں۔خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس کے علاوہ روڈ سیفٹی کے بنیادی اصول اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے ہدایات دی گئیں۔اس موقع پر انسپکٹر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس وسیم عباس بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں