6

عرفان صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں.اکرام الحق ایڈووکیٹ

Spread the love

جماعت اسلامی ساہیوال کے راہنما چوہدری محمد اکرام الحق (ایڈووکیٹ)،محمد رفیق رشید ، رانا زاہد فاروق اور ڈاکٹرزاہد محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری اور صحافت کی تذلیل کرنے والے ذمہ داران کے خلاف حکومتی کارروائی کے منتظر ہیں۔عرفان صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ۔اگر حکومت نے واقعی حقیقی احتساب کرنا ہے تو ملک کو لوٹنے والوں کو گرفتار کر کے ان سے پائی پائی وصول کی جائے ۔ابھی تک بڑے مگر مچھوں سے لوٹی ہوئی قومی دولت کی ایک پائی تک وصول نہیں کی جا سکی ۔تحریک انصاف نے احتساب کے سارے عمل کو متنازعہ بنا کر رکھ دیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک پر نا اہل حکمران مسلط ہیں ، اس وقت تک نہ توعوامی مسائل ختم ہوسکتے ہیں اور نہ ہی پاکستان ترقی کرسکتاہے ۔ حکومتی اقدامات محض دکھاوے، ڈنگ ٹپاﺅ اور انتقامی سیاست پر مبنی ہیں۔ تمام کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق اور بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کس طرح ایک نا اہل شخص سرکاری میٹنگز، اجلاسوں اور قومی امور کے معاملات میں دخل اندازی کرسکتا ہے؟۔ موجودہ حکمرانوں کو ماضی کے حکمرانوں کے انجام سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ غیر جمہوری طرز عمل نے حکمرانوں کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم سوال کررہی ہے کہ کہاں ہیں پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں؟۔ مدینہ کی ریاست بنانے کے دعویداروں نے ملک کو قادیانیوں کی سازشوں کا گڑھ بنادیا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ بد قسمتی سے حکمرانوں کی ساری توجہ مخالفین کو دبانے پر مرکوز ہوچکی ہے ۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ اداروں کو ان کا کام کرنے دیا جائے اور حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے۔ کمر توڑ مہنگائی، بے روزگاری، ، لاقانونیت نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے۔ رہی سہی کسر ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد تک اضافے نے پوری کردی ہے۔ناقص اورغیر دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کی حکومت تیزی سے عوام میں اپنی مقبولیت کھو رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں