5

حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمت سے زائد وصول کرنے والے سبزی و فروٹ مافیاء کے خلاف سخت ایکشن

Spread the love

ساہیوال (63نیوز ساہیوال) ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے فروٹ و سبزی منڈی میں بولی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف اعلی افسروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہیں جو کہ روزانہ کی بنیاد پر منڈی میں بولی کے عمل کا جائزہ لے رہی ہیں .

ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو کی ہدایات کے مطابق حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قمیت سے زائد قیمت وصول کرنے والے سبزی و فروٹ مافیاء کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر مختلف مارکیٹوں کے دورے کر کے منافع خوروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کر رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمیشنر نےکہا کے وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ سبزیوں اور فروٹ کے معیار اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمت پر کسی قسم کاسمجھوتا نہ کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے کا لائسنس کینسل کر دیا جائے۔اس ضمن میں انہوں نے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی سرکوبی کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کیا ہے 0409200069 جس کے انچارج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق اکمل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں