7

ساہیوال۔کھلی کچہریاں عوام اور پولیس کے مابین خلیج کی کمی اور انصاف کی فراہمی کا باعث ہیں۔ڈی پی او ساہیوال کیپٹن( ر)محمدعلی ضیاء۔

Spread the love

ساہیوال(بیورورپورٹ)
ڈی پی اوکیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء نے کہاہے کہ کھلی کچہریاں عوام اور پولیس کے مابین خلیج کی کمی اور انصاف کی فراہمی کا باعث ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفترمیں منعقدہ کھلی کچہری میں عوام کے پولیس سے متعلق مسائل کا ازالہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد نے پولیس اورعوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے میں مدد دی ہے۔ کھلی کچہری میں عوام کھل کر اپنے مسائل بیان کرتے ہیں اور تحریری درخواستیں پیش کرتے ہیں جن کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جاتا ہے جس سے لوگوں کے مسائل کم وقت میں حل ہوجاتے ہیں جس سے عوام کا محکمہ پر اعتماد بحال ہوا ہے اور انصاف کی فراہمی میں مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام انصاف کے حصول کے لیے سچ پر مبنی رپورٹ درج کروائیں تاکہ انصاف ہوسکے باز اوقات جھوٹ اور سچ کی اس قدر ملاوٹ کردی جاتی ہے کہ اس میں تفریق ممکن نہیں رہتی اور اس کی آڑ میں اصل مجرمان بھی بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اس لیے ہمیشہ سچ کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے اس موقع پر ضلع کے مختلف تھانہ جات کی حدود سے تعلق رکھنے والے افراد سے درخواستیں وصول کیں اور ان پر فراہمی انصاف کے لیے احکامات جاری کر دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں