4

معاشرے کی اصلاح اور مثبت قدروں کے فروغ میں اخبارات کا اہم کردار ہے.کمشنر ساہیوال

Spread the love

کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن

نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح اور مثبت قدروں کے فروغ میں اخبارات کا اہم کردار ہے ،قومی اور معاشرتی بیانیہ سازی میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں ،عوام کے جائز مسائل کو اجاگر کرنا ،حل میں انتظامیہ کی مدد کرنا اور سرکاری اداروں کی خامیوں کی نشاندہی کر کے انہیں درست کرنے میں مدد دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہر اخبار کو چاہیے کہ وہ ملک اور معاشرے کو بہتر بنانے میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں -انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن ساہیوال کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہی

جس کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر رانا وحید کر رہے تھے اس موقع پرسر پرست چوہدری محمد اسماعیل ،جنرل سیکرٹری چوہدری عثمان علی اور چیئر مین الطاف الرحمن بھی موجود تھے -کمشنر نے کہا کہ فی زمانہ الیکٹرانک میڈیا کی ترقی کے باوجود پرنٹ میڈیا کی اہمیت کم نہیں ہوئی بلکہ عوام کی مختلف بین الاقوامی ،قومی اور مقامی معاملات پر رہنمائی کا اہم فریضہ پرنٹ میڈیا کی ذمہ داری بن چکا ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ مثبت صحافت کو فروغ دیا جائے اور عوام کو در پیش حقیقی مسائل کی نشاندہی کی جائے -انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے کیونکہ اس سے حکومت اور معاشرے کو رہنمائی ملتی ہے اور وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناسکتے ہیں -انہو ںنے ساہیوال میں پرنٹ میڈیا کے مثبت کردار اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں ان کی دلچسپی کو سراہا اور یقین دلایا کہ میڈیا کی طرف سے مسائل کی نشاندہی پر فوری ایکشن کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ عوام کے مسائل حل ہوں -اجلاس میں پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے شہر کو در پیش مسائل خصوصا سیوریج کی ابتر صورتحال ،پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ،شہر کی مصروف سڑکوں کی حالت زار ،ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ہیلتھ کیئر کی ناکامی پر اظہار خیال کیا او راپنی تجاویز بھی دیں جس پر کمشنر ندیم الرحمن نے یقین دلایا کہ ان تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا -انہوں نے پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی کا میگا ترقیاتی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس سے ساہیوال کی اگلے 25سال کی شہری ضروریات پوری ہو گی اور یہاں کے باسیوں کا معیار زندگی بہتر ہو گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں