13

افسوسناک خبر : بورے والا روڈ پر ٹریفک حادثہ میں سکندر چوک سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوان جاں بحق

Spread the love

بورے والا روڈ اڈا محمد نگر پٹرولنگ چوکی کے قریب بس اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم

حادثہ کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون جبکہ تین نوجوان شامل ہیں

جاں بحق ہونے والے تین نوجوان سکندر چوک پاکپتن کے رہائشی ہیں جن میں رمضان ولد غلام علی، محمد حسن ولد فرزند اور شہزاد نامی نوجوان شامل ہیں جبکہ 165eb سے تعلق رکھنے والی خاتون سکینہ بی بی زوجہ محمد سلطان بھی شامل ہے

جبکہ زخمیوں میں 25 سالہ مکھر بی بی اور محمد سلطان وغیرہ شامل ہیں جو 165 ای بی شہزاد آباد کے رہائشی ہیں

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو فوری تحصیل ہیڈ کواٹر منتقل کر دیا

اسسٹنٹ کمشنر عارف والا سید آصف حسین شاہ ہسپتال پہنچ کر امدادی کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں