5

گوجرانوالہ ۔لدھیوالہ پولیس کا کامیاب آپریشن

Spread the love

گوجرانوالہ ۔لدھیوالہ پولیس کا کامیاب آپریشن مدوخلیل سے ایک ہفتہ قبل اغواہونے والے دو بہن بھائی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بازیاب ملزم گرفتار ی کے ڈر سے انھیں ملتان رحیم یار خان خان پور تک لے گیا اغوا کار کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ایس ایچ او لدھیوالہ تفصیل تھانہ لدھیوالہ کے رہائشی بھٹہ خشت کے مزدور ناصر سلیمان کے گھر رہنے والا ملزم اشرف عرف ساون ساکن رحیم یار خان اس کی سات سالہ بیٹی علیشہ اور دو سالہ بیٹے احمد کو دکان سے چاکلیٹ دلوانے کے بہانے اغوا کر کے لے گیا ملزم کی تلاش کے لئے لدھیوالہ پولیس نے رحیم یار خان خانپور ملتان اور شرقپور میں اس کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپے مارے لیکن شاطر ملزم ہاتھ نہ لگ سکا گزشتہ روز گزشتہ روز بھٹہ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کے صدر مہر محمد ارشد کو ٹوبہ تیک سنگھ سے بچوں مغوی بچوں اور ملزم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر لدھیوالہ پولیس نے مہر محمد ارشد اور صدر انجمن تاجران لدھیوالہ وڑائچ قیصر سیٹھی کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے رجانہ کے میں واقع بھٹہ خشت پر رات گئے چھاپہ مار کر مغوی بہن بھائیوں کو بازیاب کروا کروالدین کے حوالے کر دیا جبکہ ملزم اشرف عرف ساون کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ انسپکٹر محمد ارشد سیکھو نے بتایا ملزم کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں