4

چناب نگر : فیسکو اہلکاروں کی غفلت سے 5 ٹرانسفارمر جل کر راکھ ہو گئے

Spread the love

چنا ب نگر چنیوٹ فیسکو چناب نگر کے اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے 5 ٹرانسفارمر جل کر تبا ہ. فیسکو چناب نگر کے کمپلینٹ آفس کے عقب میں غیر قانونی طور پر سر عام ٹرانسفارمر کو رپیر کرتے ہوئے ان کے نیچے آگ لگا کر گرم کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ایک ٹرانسفارمر پھٹ گیا جس کی وجہ سے قر یب پڑے 5 ٹر انسفارمر آگ کی لپیٹ میں آگے آگ اس قدر شدید تھی کہ پاس کےتمام لوگوں اور دوکان داروں نے اپنا سامان اٹھانا شروع کردیا اس دوران ریسکییو 1122 کو فون کیا گیا لیکن اس سے قبل مقامی ناصر فائر چناب نگر کے فائر بر یگییڈ نے آکر آگ پر قابو پا لیا. اس موقع پر قریب کے دوکانداروں نے بھاگ کر اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جان بچائی۔ ابھی تک کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں