5

چنیوٹ میونسیپل کمیٹی کی نااہلی سیوریج سسٹم میں خرابی سے مچھروں نے ڈیرے ڈال لیے موزی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

Spread the love

چنیوٹ (رانا وسیم سے ) سب سے زیادہ آبادی والے علاقہ محلہ غفور آباد میں سیویج کا سسٹم بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔ جامع مسجد غوثیہ کی طرف جانے والی مین شاہراہ ملک محمد اشرف کونسلر والا چوک پچھلے کئی دنوں سے جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے جسکی وجہ پینے والا پانی بھی متاثر ہو رہا ہے اور گندے پانی کیوجہ سے مچھروں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں جسکی وجہ سے کئی موزی بیماریاں پھلنے کا خدشہ ہے سیورج کا پانی ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا ۔جسکی وجہ سے راہ گیر اور نمازیوں کو شدید مسکلات کا سامنا ہے۔ اہل علا قہ کا ضلع چنیوٹ کی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ مسجد کی طرف جانے والے راستہ کو فل فور کلیر کیا جائے تاکہ علاقہ کی عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں