4

چیچہ وطنی: 109 بارہ ایل میں پاک فوج نے محمد سرفراز کو اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا

Spread the love

چیچہ وطنی: نواحی گاوں 109 بارہ ایل کے رہائشی پاک فوج کے جوان 26 سالہ محمد سرفراز نے پاک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا شہید ہونیوالے فوجی جوان محمد سرفراز کی نماز جنازہ اسکے آبائی گاؤں 109بارہ ایل میں ادا کی گئی شہید کی نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی شہید کی قومی پرچم میں مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی

اور پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے شہید جوان کی قبر پر گارڈ آف آنر پیش کیا پاک فوج کے آفیسرز بریگیڈئیر عامر اور میجر امتیاز نے شہید جوان کی قبر پرپھولوں کی چادر چڑھائی شہید سپاہی کی پورے فوجی اعزاز کیساتھ گاؤں کے قبرستان تدفین کے وقت اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد وہاں پر موجود تھی ۔عوام نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے 26 سالہ محمد سرفراز نے سنہ 2010 میں پنجاب رجمنٹ 3 میں شمولیت اختیار کی اور انکے 2 بھائی اور ایک بہن ہے شہید جوان کی ابھی شادی نہیں ہوئی تھی اور اسکے والدین بھی وفات پا چکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں