5

جھوٹیFIRدرج کروانے پر تھانہ صدر چیچہ وطنی نے فوڈ سیفٹی آفیسر کے خلاف قلندرا زیر دفعہ 182 ت پ جاری

Spread the love

چیچہ وطنی: جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے پر پولیس تھانہ صدرنے فوڈ سیفٹی آفیسر کے خلاف قلندرا زیر دفعہ 182 ت پ بنا کر عدالت بھجوا دیا۔

تفصیل کے مطابق ایک ماہ قبل فوڈ سیفٹی آفیسر عدنان حیدر نے پرانی چیچہ وطنی 11 موڑ کے قریب سیٹل بیسٹ ہوٹل پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا تھا اور پولیس تھانہ صدر میں ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ نمبر266/19 درج کر وا دیا تھا، دوران تفتیش مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ثابت ہوا جس پر پولیس تھانہ صدر نے فوڈ سیفٹی آفیسر ساہیوال عدنان حیدر ولد محمد ارشد ظہیر کے خلاف قلندرا زیر دفعہ 182 ت پ بنا کر عدالت بھجوا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں