6

ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کا اراضی ریکارڈ سینٹر اور تحصیل آفس کا اچانک دورہ

Spread the love

ساہیوال ( 63نیوز ساہیوال)ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کا اراضی ریکارڈ سینٹر اور تحصیل آفس کا اچانک دورہ، دورے کے دوران راضی ریکارڈ سینٹر اور تحصیل آفس میں موجود سٹاف کی حاضری چیک کی اور سائلین سے ان کے مسائل کے بارہ میں استفسار کیا گیا -تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو خود بھی مختلف دفاتر اور سروس سینٹرز کے اچانک دورے کر رہے ہیں اور انہوں نے ضلع کے انتظامی افسران کو بھی یہ ڈیوٹی سونپی ہے کہ وہ بنا بتائے اچانک سرکاری ہسپتال اور گورنمنٹ آفسز کے دورے کرے ۔ ان اچانک دوروں کا مقصد گورنمنٹ آف پنجاب کے ویژن کو اجاگر کرنا وہا ں مریضوں اور سائلین سے فردا فردا ملاقات کرنا اور سہولیات کے بارے میں دریافت کرنا ہے -ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے لینڈ ریکارڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ اراضی ریکارڈ سینٹر سے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملہ کو ہدایت کی کسی بھی ٹاؤٹ کو سینٹر میں داخل نہ ہونے دیں ۔انہوں نے سائلین کے مسائل بغور سننے اور سائلین کی داد رسی کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ انہوں نے بتایا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا کنٹرول انہوں نے اپنے دفتر میں حاصل کر لیا ہے تاکہ اراضی ریکارڈ سنٹر کی موثر طور پر نگرانی کی جا سکے ۔انہوں نے ریوینیو اور اراضی ریکارڈ سینٹر کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ اچھے انداز میں پیش آئے اور ان کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ اور ٹھنڈے پانی کے حصول کو یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں