7

والدین اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل , رکشہ اور گاڑی وغیرہ چلانے مت دیں.DPOساہیوال

Spread the love

ساہیوال(63نیوز ساہیوال)ریجنل پولیس آفیسرہمایوں بشیر تارڑ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی زیر نگرانی جہاں مختلف تعلیمی و فنی اداروں میں طلباء و طالبات کو ٹریفک آگاہی سے متعلق لیکچرز دیے جا رہے ہیں وہیں رکشہ،بس اور ویگن اسٹینڈز پر ڈرائیورز کو بھی ان کے اڈہ جات پر جا کر ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی کے متعلق ہدایات دی جارہی ہیں۔

اسی سلسلہ میں آج جوگی چوک پر لگائے گئے ٹریفک ایجوکیشن کیمپ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے شہریوں میں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کی وجہ سے بڑھتے ہوِے حادثات کے سدباب اور شہریوں میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کیا۔اور ٹریفک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا جس کی قیادت ڈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمد نے کی ۔واک میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ عامر شھزاد چیمہ،ریسکیو 1122 کے افسران،صدر شہسوار رکشہ یونین اویس ستار،اساتذہ،طلباء،تاجر اور میڈیا نمائندگان نے خصوصی شرکت کی۔میڈیا سے بات کرتےہوئے ڈی اہس پی ٹریفک نے کہا کہ حادثات کی بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ بھی ہے۔والدین شوق اور لاڈ پیار میں اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سکھاتے ہیں لیکن وہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ اگر اس بچے کی غلطی کی وجہ سے حادثہ رونما ہو جائے اور جانی نقصان ہو جائے تو ساری زندگی پچھتاوے کے سوا ان کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔مزید کہا کہ ہماری اس حوالے سے تین دن آگاہی مہم جاری رہے گی۔بعد میں کم عمر ڈرائیورز اور انکے والد یا سرپرست کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعد ازاں شہریوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ان میں پھول اور ٹریفک آگاہی پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں