6

ساہیوال:محکمہ پولیس میں کرپشن، بدیانتی، غفلت یا لاپرواہی کی کوئی جگہ نہ ہے۔RPOساہیوال

Spread the love

ساہیوال (63نیوز ساہیوال ) محکمہ پولیس میں کرپشن، بدیانتی، غفلت یا لاپرواہی کی کوئی جگہ نہ ہے۔محنتی پولیس آفیسران کو عزت دی جا ئے گی۔پولیس افسران عوام کے مسائل تسلی سے سنیں اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔آفیسرز اپنے ماتحت ملازمین سے رویہ اچھا رکھیں۔ ہیلمنٹ کے استعمال اور کم عمر ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی مہم فوراً شروع کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال جناب ہمایوں بشیر تارڈ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس ساہیوال کے وزٹ کے دوران کیا۔ ڈی پی آفس پہنچنے پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے میٹنگ ہال میں جملہ SDPOs اور آفس سٹاف کے ہمراہ انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ ضلع ہذا میں گزشتہ سال کی نسبت جرائم بر خلاف املاک و اشخاص نیگیٹو میں ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دیگر لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز کے تعاون سے کمبنگ و سرچ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں۔تھانہ جات کی سطح پر فرسٹ ریسپانڈرز یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اسلحہ و منشیات کے خلاف بھی کامیابی سے کاروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ سال کی نسبت تین گناہ زیادہ ریکوری عمل میں لائی جا چکی ہے جو پچھلے 6ماہ کے دوران ساڑھے پانچ کروڑ روپے کا مال مسروقہ جرائم پیشہ عناصر سے واگزار کروایا گیا ہے۔تھانہ جات میں شہریوں کے لیے ویٹنگ رومز بنائے جا رہے ہیں۔ تفتیشی آفیسران میں 21لاکھ روپے، پولیس رضاکاران میں 47لاکھ 50ہزار روپے کے کراس چیکس اور اچھی کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے والے پولیس ملازمین میں 3لاکھ 50ہزار روپے کے نقدانعامات تقسیم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے جناب RPOصاحب کو بریفنگ دیتے ہو ئے مزید کہا کہ شہداء کی فیملی سے باقاعدگی سے میٹنگز کر رہا ہوں۔پولیس لائنز میں سڑکوں اور سرکاری عمارات کو شہداء کے نام سے منسوب کیا گیاہے۔پولیس ملازمین کی ویلفئیر کے لیے ہفتہ واری میٹنگز جاری ہیں۔دوران سروس وفات پا نے پولیس ملازمین کی بیواؤں کو کیش کی بجائے چیکس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔تعلیمی اداروں، مقامی پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ اور مختلف ٹریول ایجسیوں کے مالکان سے پولیس ملازمین کو تعلیم، صحت اور سفر کی مد میں رعایتی پیکجز کے حوالے سے معاہدہ جات کیے گئے ہیں۔جبکہ پولیس لائنز میں ملازمین کے لیے فری ڈسپنسری بھی قائم کی جا چکی ہے۔DPOآفس میں کینٹین تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور پولیس لا ئن میں بہترین میس حال بھی قائم کر دیا گیا ہے۔جس پر جناب ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ہمایوں بشیر تارڈ نے ڈسٹرکٹ پولیس ساہیوال کی کا ر کر دگی کو سراہا اور شاباش دی اور کہا کہ اسی طرح بہتر کام کر تے جا ئیں۔انہوں نے ہداہات جاری کر تے ہو ئے کہ سینئر افسران کسی بھی سنگین وقوعہ سرزد ہو نے کی صورت میں خود جائے وقوعہ پر پہنچیں اور سپر وائز کریں۔ تھانہ جات کی سطح پر فرسٹ ریسپانڈر یونٹ کا قیام قابل تحسین ہے۔فرنٹ ڈیسک،خدمت مراکز IGپنجاب جناب عارف نواز خان کی جانب سے پنجاب کے شہریوں کے لیے پنجاب پولیس کے اہم پراجیکٹس ہیں۔جس سے شہریوں کو معیاری سہولیتں فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید پولیس آفیسران کو ہدایت کی کہ اپنے رویے تبدیل کریں۔اور عوام کے مسائل کو تسلی سے سن کر ترجیح بنیادوں پر حل کریں۔FIRکے اندراج میں ہر گز تاخیر نہ کی جا ئے۔اور مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جا ئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے انہیں،کمپلینٹ سیل، آئی ٹی آپریشز روم، پکار 15آفس، ڈرائیونگ ٹیسٹ لیب، و دیگر برانچز کا وزٹ کروایا۔جبکہ حال ہی میں مرمت کروائی گئی 24ناکارہ گاڑیوں کی بھی انسپکشن کروائی گئی۔دورے کے آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے انہیں سوینئرز بھی دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں