6

کسووال: زیر تعمیر گرڈ اسٹیشن سے ڈاکو گاڈز اور عملے کو باندھ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے کر فرار

Spread the love

چیچہ وطنی: کسووال میں تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی زیر تعمیر گرڈ اسٹیشن سے ڈاکو گاڈز اور عملے کو باندھ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان 2ٹرکوں ہر لوڈ کرکے لے اڑے۔

کسووال کے نواحی گاؤں 117بارہ ایل نزد اور ہیڈ برج زیر تعمیر گرڈاسٹیشن میں سے گزشتہ رات تقریبا ساڑھے گیارہ بجے 15سے20ڈاکوں باونڈری وال کی تاریں کاٹ کر سیڑھیوں کے ذریعے اندر داخل ہوکر گرڈ اسٹیشن میں موجود گاڈز اور عملے کو رسیوں سے باندھ کر ان کے موبائل فون چھین لیے اور انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا 2ٹرکوں پر لاکھوں مالیت کا سامان لوڈ کرکے لے گئے گاڈز کے مطابق ڈاکوں قریب رات سوا 3بجے تک لوٹ مار کر کےسامان لوڈ کرتے رھے گرڈ اسٹیشن پر موجود فورمین کے مطابق سامان کی مالیت کا تخمینہ افسران آکر لگائیں گے پولیس تھانہ کسووال نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوں کی تلاش شروع کر دی ہے واضح رہے سرکل پولیس چچہ وطنی میں چوریوں اور ڈکیتیوں کانہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جو کہ نئے تعینات ہوئے والے ڈی ایس پی کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں