6

ساہیوال: پولیس تھانہ فرید ٹاؤن کی کاروائی4 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

Spread the love

ساہیوال: پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے کاروائی کرتے ہوئے چار رکنی خطر ناک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ہے.

اے ایس پی /ایس ڈی پی او سٹی سرکل ساہیوال میڈم ڈاکٹرانعم فریال کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ فرید ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرغنہ سمیت خطر ناک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ڈکیتی اور رابری کی متعدد سنگین وارداتوں میں انتہائی مطلوب ریاض ولد صدیق قوم مسلم شیخ سکنہ 53/2-Lضلع اوکاڑہ سرغنہ گینگ اپنے دیگر تین کس ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے.
ساتھی ملزمان میں امانت علی قوم کھچی سکنہ 120/9-L، ماجد امین قوم انصاری سکنہ 89/6-Rاور ناصر ماچھی سکنہ گلو کے کاٹھیہ ہڑپہ شامل ہیں۔ ملزمان تھانہ فرید ٹاؤن سمیت متعدد تھانوں میں ڈکیتی اور رابری کی سنگین وار داتوں میں مطلوب تھے۔جن کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہو نے والا ناجائز اسلحہ اور وارداتوں میں شہریوں سے لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
ڈی پی او کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کی جانب سے پولیس ٹیم کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شاندار کار کر دگی پر شاباش دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں