3

دوران سروس وفات پانے والے,ریٹائرڈ ہونے والے اورتفتیشی افسران میں کراس چیکس کی تقسیم

Spread the love

ساہیوال ( 63نیوز ساہیوال)ڈسٹرکٹ پولیس آفس اور ڈسٹرکٹ پولیس لاینز میں منعقدہ علیحدہ علیحدہ تقریبات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی جانب سے دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کی فیملیز کو 1 کروڈ47لا کھ مالیت کے کراس چیکس تقسیم، جبکہ سال 2019میں ریٹا ئرڈ ہونے والے 59پولیس ملازمین کی ایک سال کی تنخواہ کی مد میں 2 کروڑ روپے مالیت کے کراس چیکس تقسیم کیے گئے، تفتیشی افسران کو مقدمات کی تفتیش پر 8 لاکھ روپے مالیت کے کراس چیکس تقسیم “اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین سو سے زائد پولیس ملازمین میں تعریفی سرٹیفکیٹ سمیت 4 لاکھ50 ہزار روپے مالیت کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کا کہنا ہے کہ کم وسائل کے بادجود ساہیوال پولیس اپنے سلوگن تحفط، عرت کے ساتھ۔ کے منشور پر کامیابی کے ساتھ عمل پیرا ہے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبو د کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ یہ رقم آ پ کا حق تھا جومیں نے ادا کر دیا ہے۔ تمام مقدمات کی تفتیش ہر صورت میرٹ پر کی جائے اور کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہ ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے ملازمین سے سختی سے پیش آؤں گا۔ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ پویس ملازمین کو کام کرنے کیلئے اچھے سے اچھا ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ بہترین انداز میں عوام کی خدمت کرسکیں۔ پولیس ملازمین او ر ان کی فیملیز کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پولیس لائنز میں محمد ارشد شہید فری ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اس کے ساتھ ساتھ مختلف مقامی، پرائیو یٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ سے باقاعد معاہدے طے کیے جا چکے ہیں جس سے پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کو خصوصی رعایت پرمعیاری طبی سہولیا ت حاصل ہو ں گی۔مختلف مقامی پر ائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ سے بھی معاہدے طے ہو چکے ہیں جس کے تحت تمام ملازمین اپنے بچوں کو رعائتی فیسوں پر اچھی تعلیم دلوا سکیں گے۔اس کے علاوہ سفری سہولیا ت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیز کے سا تھ معاہد ے کیے گئے ہیں۔ جس کے تحت تمام ملازمین رعا یتی ٹکٹ پر آرام دہ سفر کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں