3

فروٹ و سبزی منڈی میں بولی کے جائزہ کےلیے روزانہ کی بنیاد پر کمیٹی تشکیل دے دی.ڈپٹی کمشنر ساہیوال

Spread the love

ساہیوال (63نیوز ساہیوال)ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے فروٹ و سبزی منڈی میں بولی کا جائزہ لینے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مختلف اعلی افسروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی . اور ہدایات جاری کی کے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قمیت سے زائد قیمت وصول کرنے والے سبزی و فروٹ مافیاء کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور جو کوئی بھی قانون پر عملدآمد نہیں کرئے گا اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا . انہوں نےکہا کے وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ سبزیوں اور فروٹ کے معیار اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمت پر کسی قسم کاسمجھوتا نہ کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے کا لائسنس کینسل کر دیا جائے۔اس ضمن میں انہوں نے ہدایات جاری کیں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر مختلف مارکیٹوں میں تعینات کر دیے گئے ہیں جو منافع خوروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی فوری طور پر عمل میں لائینگے .اور جو کوئی بھی قانون کے راستے کی رکاوٹ بنے گا اس کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر ساہیوال میاں زمان وٹو نے کہا کہ اگر مجھے مارکیٹ کمیٹی یا فروٹ مافیاء کے متعلق کسی قسم کی بھی کوئی شکایت ملی تو قانون کے تحت سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی اور اس کا گودام بھی سیل کر دیا جائے گا. اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی سرکوبی کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے 0409200069 جس کے انچارج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں