6

اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا- کمشنر ساہیوال

Spread the love

کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن

نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا -پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چیکنگ کے عمل کو تیز کریں تا کہ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہو سکے ،مصنوعی قلت پیدا کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے -ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز ساہیوال ،پاکپتن ،اوکاڑہ بالترتیب محمد زما ن وٹو ،احمد کمال مان ،مریم خان اور اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے -انہوں نے کہا کہ عوام کو ناجائز منافع خوری سے بچایا جائے اور ضروری اشیاءکی قیمتوں کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے تا کہ عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ریلیف مہیا مل سکے -انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اشیائے کی متعین نرخوں پر فروخت اور گوداموں کی چیکنگ کو بھی یقینی بنائیں -انہو ںنے ڈویژن کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کا وزٹ کریں اور بولی کی مانیٹرنگ بھی کریں-انہوں نے کہا عوام کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی حکومت پنجاب کی واضح پالیسی ہے ، مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ان سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے -انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ ہو گی تو مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہو گا اور عوام کو سستی اشیائے خوردونوش میسر ہونگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں