5

ڈپٹی کمشنر محمدزمان وٹو اور ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شاہدہ پروین کی کھلی کچہری

Spread the love

ساہیوال(63نیوز ساہیوال) ڈپٹی کمشنرمحمدزمان وٹو اور ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شاہدہ پروین کی کھلی کچہری، شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنرمحمدزمان وٹو نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد سائلین کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنا ہے، شہری بلا خوف و خطر اپنے مسائل پیش کریں تاکہ ان کو موقع پر ہی حل کیا جا سکے۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے لوگوں کے مسائل وشکایات کو میرٹ پر حل کرنے کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائیں، شکایات دور نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسرکے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف اور دیگر سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، ضلعی افسران لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنی کارکردگی مثالی بنائیں،دفاتر میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آیاجائے۔ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے ذریعے عوامی مسائل برق رفتاری سے حل ہو رہے ہیں۔مظلوم کو جلد انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس میں کوتاہی کرنے والے پولیس افسر جواب دہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش ہر صورت میرٹ پر کی جائے گی اور انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں