5

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساھیوال کے زیر اہتمام آج 5 جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا

Spread the love

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساھیوال کے زیر اہتمام 5 جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا اس موقع پر ایک تقریب ضلعی صدرساھیوال *محمد ذکی چوہدری* کی زیر صدارت آج شام 5 بجے بینظیر پبلک سیکرٹریٹ 43 اولڈ سول لائن ساھیوال میں منعقد ہو گی۔جس میں تمام جملہ اخبارات ، ٹی وی چینل نمائندگان ، سے شرکت کی خصوص استدعا کی ہے۔ 5۔جولائی کو ملک کی سیاسی و قومی تاریخ میں ایک سیاہ ترین دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 5۔جولائی 1977 ء کو اس وقت کے طالع آزماء جنرل ضیاء الحق نے بیرونی طاقتوں کے اشارہ پر ایک منتخب اور عوامی حکومت کے خلاف رات کے اندھیرے میں شب خون مار کر قبضہ کر لیا اور ملک کے پہلے منتخب جمہوری و عوامی وزیراعظم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ہر سال 5۔جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ منجانب!
*سید محمد علی بخاری*
*سیکرٹری اطلاعات و نشریات*
*پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساھیوال*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں