6

غفلت لاپروائی اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں.RPOساہیوال

Spread the love

ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی نے اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا جس میں غفلت، لاپروائی اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے45 ملازمین کو سزائیں دی گئی تفصیلات کے مطابق سات ملازمین کو سنگین قسم کی نا اہلی اور انتہائی ناقص کارکردگی پر نوکری سے برخاست کیا گیا جن میں سب انسپکڑ شہباز حسین، ہیڈ کنسٹیبل محمد منصب شامل ہیں،9 ملازمین کی سروس میں کٹوتی کی گئی چار ملازمین کے رینک کم کیے گئے جن میں لیڈی سب انسپکڑ ریحانہ کوکب، سب انسپکڑ جیسل خان، اسسٹنٹ سب انسپکڑ منظور حسین وغرہ شامل ہیں 4 ملازمین کی ترقی روکی گئی اور 21 ملازمین کو آئندہ لاپروائی اور غفلت نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی. سزا پانے والوں میں 16 انسپکٹر، 13 سب انسپکٹر، سات اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ایک ہیڈ کانسٹیبل، 4 کانسٹیبل اور چار منسٹریل سٹاف کے ملازمین شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں