4

آبادی میں تیز رفتار اضافہ ملک کے محدود وسائل پر سنگین بوجھ ہے. ڈپٹی کمشنر ساہیوال

Spread the love

ساہیوال (63نیوز ساہیوال )ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ آبادی میں تیز رفتار اضافہ ملک کے محدود وسائل پر سنگین بوجھ ہے جسے کم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ عوام میں چھوٹے خاندان کا شعور اجاگر کیا جائے اور انہیں بہبود آبادی کی سروسز کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے -آبادی میں اس بے تحاشا اضافے سے عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی ناممکن ہے جسے عوامی شعور پیدا کر کے روکا جا سکتا ہے -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں کونسل آف کامن انٹرسٹ کی سفارشات پر عملدر آمد کروانے کے لئے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں محکمہ بہبود آبادی کے ایڈیشنل سیکرٹری شاہد نصرت،اے ڈی سی جی فاروق اکمل اور ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی شاہد رضا خان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی -انہو ںنے کہا کہ ضلع ساہیوال میں بہبود آبادی کی سروسز کو فروغ دینے کے لئے محکمہ بہبود آبادی سے بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا اور اس سلسلے میں محکمہ صحت کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی -اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری شاہد نصرت نے بتایا کہ کونسل آف کامن انٹرسٹ نے آبادی میں بے تحاشہ اضافے کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹاسک فورس بنانے کی سفارشات کی ہے جس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے -مردم شماری کے مطابق صوبہ پنجاب میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.13فیصد ہے جس سے 2047تک صوبے کی آبادی پاکستان کی موجودہ آبادی کے برابر ہو جائے گی -انہوں نے بتایا سال 1990میں پنجاب میں فرٹیلٹی کی شرح 5.4فیصد تھی جو 2017میں کم ہو کر 3.6فیصد ہو ئی ہے جو انتہائی کم ہے جسے اور کم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں-ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے محکمہ بہبود آبادی کی سرگرمیوں میں اضافے اور 11جولائی کو عالمی یوم آبادی جوش و خروش سے منانے کے لئے اے ڈی سی جنرل فاروق اکمل کو فوکل پرسن مقرر کیا تا کہ کم بچوں کا پیغام ہر شخص تک پہنچایا جا سکے -ڈسٹرکٹ آفیسر بہبو د آبادی شاہد رضا خان نے بتایا کہ محکمہ کا سلوگن ”بچوں میں وقفہ 3سال کا “کے فروغ کے لئے محکمہ کی فیلڈ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سروسز فراہم کر رہی ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں