6

ساہیوال میں بین المذاہب ہم آہنگی بے نظیر ہے اور ہم اس یگانگت کو مزید فروغ دیں گے۔RPOساہیوال

Spread the love

ساہیوال میں بین المذاہب ہم آہنگی بے نظیر ہے اور ہم اس یگانگت کو مزید فروغ دیں گے۔ آر پی او ساہیوال
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتی بھائیوں کی بہتر سیکورٹی کے حوالے سے ساہیوال ریجن کے تمام کلیساؤں کی نمائندہ شخصیات سے ملاقات کی۔
انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں آپ کا حصہ اور آپ کا کردار قابل ستائش ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ساہیوال میں یہ ہم آہنگی بے نظیر ہے اور ہم اس یگانگت کو مزید فروغ دینے کے لئے آج جمع ہوئے ہیں۔ ہمارے تمام مذاہب ہمیں محبت اور بھائی چارے کا سبق دیتے ہیں۔ ہماری صفوں میں جو چند ایک انتشار پسند عناصر ہیں ان کی نشاندہی کرکے ہم نے ان کاسد باب کرناہے تاکہ امن کی فضا برقرار رہے۔
آر پی او ساہیوال شارق کمال صدیقی نے تمام شرکاء سے فرداً فرداً مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے جن کے تحت چرچ پر تعینات سیکورٹی گارڈز کی تربیت پندرہ جولائی تک مکمل کی جائے گی اور ایلیٹ کے ماسٹر ٹرینرز ان کو حفاظت سے متعلق تربیت دیں گے۔ نئے چرچ کے لئے این او سی جاری کرتے وقت تمام قوانین پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کلیساؤں کی حفاظت پر مامور سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ لائسنس کی فراہمی کے لئے دی گئی درخواستوں میں رکاوٹوں کو دور کریں گے۔ ہم اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر اقلیتی کمیونٹی کی حفاظت یقینی بنائیں گے اور ان کے پروگراموں میں غیر ملکی شرکاء کی حفاظت بھی ہماری اولین ترجیح ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں