29

علی پور:قتل ہونے والے نو جوان کی لاش کے ساتھ انسانیت سوز سلوک

علی پور . نئے پاکستان میں بھی پنجاب پولیس کے پرانے کارنامے نہ بدلے.

علی پور . انسانیت شرما گئی, قتل ہونیوالے نوجوان کی لاش کی بے حرمتی اور بے حسی کی پولیس نے انتہا کردی.

علی پور . علی پور کے علاقے موضع والوٹ میں قتل ہونیوالے نوجوان کی لاش کو پولیس نے رسیوں سے جکڑ کر رکشے پر لوڈ کرکے ہسپتال پہنچایا.

علی پور . تھانہ کندائی پولیس نے لاش کو رکشے پر رکھ کر ہسپتال بھیج دیا اور خود کئی گھنٹے غائب ہوگئی.

علی پور ۔ رکشہ ڈرائیور کئی گھنٹے تک لاش کو آر ایچ سی ہسپتال سیت پور میں لیکر پھرتا رہا جہاں پولیس تھی اور نہ ہی ڈاکٹر ملے.

علی پور ۔ تھانہ کندائی کے علاقے بستی والوٹ میں قتل ہونیوالے نوجوان صادق علی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا.

Print Friendly, PDF & Email

محمد مشرف علی پور سے 63نیوز کے رپورٹر ہیں جو کہ 2018 سے ادارہ کے ساتھ منسلک ہیں اور اپنے علاقائی مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں

تبصرہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں