5

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال کا 28 اور 29 جون کو ہڑتال کا اعلان

Spread the love

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال نے مورخہ 28 اور 29 جون کو ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے . ساہیوال بار ایسوسی ایشن کی طرف سے ساہیوال میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام نہ کرنےکے سلسلہ میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے . اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ندیم بشیر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال میں ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام دور جدید کی اولین اور بنیادی ضرورت ہے . ڈسٹرکٹ ساہیوال میں ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کی بدولت وکلاء اور سائلین کا وقت بچ جائے گا .ڈسٹرکٹ ساہیوال میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کی بدولت عدلیہ کا مشن جو فوری اور سستا انصاف کا نعرہ ہے وہ بھی پورا ہو گا. لہذا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال نے 28, 29جون کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے .اس سلسلہ میں وکلاء حضرات عدالتوں میں پیش نہ ہوں گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں