5

تھانہ قلعہ دیدار سنگھ پولیس اور الیٹ فورس کا مشترکہ سرچ آپیشن۔

Spread the love

قلعہ دیدار سنگھ
تھانہ قلعہ دیدار سنگھ پولیس اور الیٹ فورس کا مشترکہ سرچ آپیشن۔
منشیات فروش۔ ناجائز اسلحہ۔ اور بغیر اطلاع کے رھنے والے کرایہ دار گرفتار۔اپنے علاقہ میں قحبہ خانے نہیں چلنے دونگا۔ نہ ھی منشیات فروشی ھوگی۔ ایس ایچ او بدر منیر گل کا اعلان
تفصیل کے مطابق گزشتہ رات سی پی او ڈاکٹر معین مسعود کے حکم پر ڈی ایس پی میاں معظم علی کی زیر نگرانی میں تھانہ قلعہ دیدار سنگھ پولیس اور ایلیٹ نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران محلہ اشرف ٹاون نے فوزیہ بتول زوجہ ناصر احمد قوم چیمہ محلہ اشرف ٹاؤن کو پکڑ کر اس کے قبضہ سے 120گرام ھیروئن اور13000نقدی جبکہ لاری اڈہ سے شفیق ولد اعجاز شاہ قوم سید سکنہ جیدکے تھانہ کسوکی کو لاری اڈہ قلعہ دیدار سنگھ سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 160 گرام عمدہ چرس برآمد کر لی ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 9.Bمقدمات درج کر لئے گئے ھیں۔اس کے علاوہ صدیق ولد صادق قوم رحمانی سکنہ محلہ ڈھاب والا کے قبضہ سے 30 بور پسٹل ناجائز برآمد کرکے 13-20-65کا مقدمہ جبکہ کاموملہی روڈ سے اصغر جس نے بلوچستان کے ناصر۔ ھاشم۔ اللہ نور عصمت اللہ پائندی خان۔ وغیرہ کو بغیر اطلاع دئے مکان کرائے پر دے رکھا تھا ۔پکڑ لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او بدر منیر گل نے کہا کہ اپنے علاقہ میں منشیات فروشی اور جسم فروشی ھرگز نہیں ھونے دونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں