8

ساہیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء کی صدرسرکل کے تھانہ ڈیرہ رحیم اور تھانہ کمیرکی انسپکشن

Spread the love

ساہیوال (63نیوز ساہیوال)پولیس افسران اپنی تمام تر توجہ شہریوں کے مسائل کے حل اوربروقت انصاف کی فراہمی پرمرکوز کریں۔مظلوم کی داد رسی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے پولیس کی جانب سے عوام کو معیاری سروسز کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔کرپشن،غفلت، لاپرواہی اور اختیارات کے غلط استعمال کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے صدرسرکل کے تھانہ ڈیرہ رحیم اور تھانہ کمیرکی انسپکشن کے دوران کیا۔ اس دوران ڈی ایس پی/ایس ڈی پی اوصدرسرکل فلک شیربھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے تھانہ ڈیرہ رحیم اورتھانہ کمیر کی انسپکشن کرتے ہوئے حوالات،کوت،فرنٹ ڈیسک،ریکارڈروم اور تھانہ جات کی صفائی کا ملاحظہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ ایس ایچ او زنے اپنے اپنے تھانہ جات کے حوالہ سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے تفتیشی افسران سے میٹنگ کی اوراہم مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے ان کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے ایس ایچ اوزکو ہدایت کی کہ عادی ریکارڈیافتہ ،اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاون میں تیزی لائی جائے اورموثرگشت کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر انہوں نے تھانہ ڈیرہ رحیم میں سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان سے برآمد شدہ مال مقدمہ متاثرین کے حوالے کیا۔جس پر متاثرین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء کا شکریہ اداکیا۔ تھا نہ میں آئے ہوئے شہریوں کی شکایات سن کرموقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ میرٹ پرکارروائی کی جائے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں