5

شہریوں میں منشیات کی روک تھام کی آگاہی واک کا اہتمام

Spread the love

ساہیوال (63نیوز ساہیوال) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کے احکامات پر عمل کر تے ہوئے اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی زیر نگرانی منشیات کے استعمال کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے شہریوں اور طلباء میں شعور اجاگر کر نے کے لیے ٹینکی چوک تا مشن چوک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔جس کی قیادت ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سلیم خان رتھ نے کی واک میں SHOتھانہ سول لائن محمد لقمان،PROٹو DPOساہیوال ملک غلام عباس، انچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ عامر شہزاد چیمہ، ریڈر DSPٹریفک انیس الرحمن، انسپکٹر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس وسیم عباس, ریسکیو 1122کے افسران، انٹر نیشنل کبڈی پلئیر محمد شفیق چشتی، تاجر رہنما شیخ نعمان آصف، سول سوسائٹی، طلبہ، و دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں اور صحافی برادری نے شرکت کی۔واک کا بنیادی مقصد شہریوں میں منشیات کی روک تھام کی آگاہی کے حوالے سے شعور اجاگر کر نا ہے۔شرکا ء و میڈیا سے بات کر تے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سلیم خان رتھ نے کہا کہ ہم جہاں جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں وہاں ہم مختلف تعلیمی اداروں میں جا کر بھی منشیات کے نقصانات کے بارے میں لیکچرز دے رہے ہیں بد قسمتی سے ہماری نوجوان نسل میں دن بدن نشہ جیسی لعنت پن اپ رہی ہے۔اور منشیات کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔اس سے ہماری آنے والی نسل اور ہمارے پیارے وطن پاکستان کے مستقبل اور ترقی کو خطرات درپیش ہیں۔لہذا اس سے چھٹکارا پانا اور نوجوان نسل میں اس حوالے سے شعور بیدار کر نا انتہائی ضروری ہے۔منشیات کی خریدو فروخت کر نے والوں کے خلاف بھی ہمارے کریک ڈاؤن جاری ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ آج کل کے جدید دور میں ساہیوال پولیس کا تھ دیں اور جہاں بھی منشیات کی خریدو فروخت ہو رہی ہو بلا جھجک اوربلا خوف و خطر ہمیں اطلاع دیں ہم اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھتے ہو ئے ان کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کریں گے۔والدین سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی اس مقصد میں ہمارا ساتھ دیتے ہوئے اپنے بچوں پر نظر رکھیں کیونکہ نشہ ایک لعنت ہے۔اپنے پیاروں اور بچوں کو اس لعنت سے نجات دلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں