6

مون سون بارشوں کے دوران عوام کی جا ن و مال کے تحفظ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں. کمشنر ساہیوال

Spread the love

کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران عوام کی جا ن و مال کے تحفظ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور کسی جگہ بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریلیف کا فوری کام شروع کیا جائے گا -تما م ادارے آپس میں رابطے کو مزید بہتر کریں تا کہ دریاﺅں میں متوقع سیلاب سے متاثرہ عوام کو کسی پریشانی کے بغیر محفوظ مقامات پر پہنچایا جاسکے -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں مون سون سیزن کے دوران متوقع سیلاب سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی -اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ایس ڈی خالد اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے ڈویژنل اور ضلعی افسران بھی موجود تھے-کمشنر نے شہروں اور قصبات میں شدید بارش کے بعد پانی کی نکاسی میں تاخیر اور عوام کو در پیش مشکلات پر خصوصی توجہ دلاتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہروں میں سیلابی پانی کی فوری نکاسی کے لئے ڈی واٹرنگ پمپس اور دوسری مشینری کی چیکنگ کر لی جائے -انہوں نے محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کو بھی ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن خصوصا سانپ کے کاٹنے سے بچاﺅ کی ویکسینیشن کی دستیابی کو بھی یقینی بنائیں -کمشنر ندیم الرحمن نے ضلعی انتظامیہ کو ریلیف کیمپوں کی جگہوں کے بارے میں بھی تفصیلی ہدایات جاری کیں اور محکمہ ریونیو ،ایمرجنسی سروسز،ہیلتھ،ایجوکیشن اور لائیو سٹاک کو باہمی رابطہ مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی -اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام اداروں نے ایمرجنسی پلا ن تیار کر لئے ہیں او رکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تینوں اضلاع میں فلڈ کنٹرول سنٹر بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں صورتحال کی 24گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے -کمشنر ندیم الرحمن نے تمام تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور مون سون سیزن کے دوران ملازمین کی حاضری کو بھی یقینی بنائیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں