27

پولیس تھانہ فرید ٹاؤن کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد،

Spread the love

ساہیوال(63نیوز ساہیوال) ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی ہدایت پر پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی ہے.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی ہدایت پر پولیس فرید ٹاون منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے،اسی ضمن میں پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے 86/6R میں ریڈ کرتے ہوئے رشید احمد عرف اللّه دتہ نامی منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 1250 گرام چرس اور 450روپے وٹک رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔واضح رہے کہ ساہیوال پولیس ان دنوں منشیات فروشوں کے خلاف زبردست کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں شہر میں منشیات فروشی میں واضح کمی ہوئی ہے،شہریوں کی طرف سے پولیس کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں