13

ملک احتساب کی لہر چل پڑی

Spread the love

نواز شریف اور راجہ پرویز اشرف کے بعد پاکستان کے ایک اور سابق وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ، عدالت نے احکامات جاری کر دیے ۔۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے کیس میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت سات ملزمان پر 2 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ نیب کی جانب سے دوران سماعت یوسف رضا گیلانی، انعام اکبر، فاروق اعوان سمیت تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دی گئیں۔ملز مان پراشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے ذریعہ قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزا م ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں