6

ساہیوال پولیس ہیڈ کنسٹیبل رینک ترقی کے لیے پروموشن لسٹ B1کا امتحان , 187کنسٹیبلان کی شرکت

Spread the love

ساہیوال پولیس ہیڈ کنسٹیبل رینک میں ترقی کے لیے پروموشن لسٹ B1کا امتحان جس میں 187کنسٹیبلان نے شرکت کی امتحان کا انعقاد ساہیوال کلب مارکی میں کیا گیا۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے.
ساہیوال ( 63نیوز ساہیوال ) کنسٹیبل سے ہیڈ کنسٹیبل رینک میں ترقی کے لیے پروموشن لسٹ B1کا امتحان زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء بمقام کلب مارکی ساہیوال منعقد ہوا۔ جس میں 187کنسٹیبلان نے شرکت کی۔ اس دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔تمام امیدوارن کا بہترین ائیر کنڈیشنڈ ماحول میں امتحان لیا گیا۔ امتحان کے شفاف انعقاد کے لیے مستعد چیکنگ سٹاف تعینات کیا گیا اور تمام عمل کی باقاعدہ ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی۔اس دوران ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین کے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سلیم خان رتھ، ڈی ایس پی لیگل، انسپکٹر اسلم حیات جوتہ اور آفس سپرنٹنڈنٹ شیخ فاروق رضا نے تمام انتظامات اور امتحان کے بہترین انعقاد میں نگرانی اور معاونت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں