5

شہدائے پولیس ساہیوال کے بچوں کےلیے 100فیصد فری تعلیم ،جبکہ دیگر پولیس ملازمین کے بچوں کی فیسوں میں نمایاں رعائت کا معاہدہ

Spread the love

*شہدائے پولیس ساہیوال کے بچے مخصوص مقامی پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے 100فیصد فری تعلیم حاصل کر سکیں گے،جبکہ دیگر پولیس ملازمین کے بچوں کو بھی ان تعلیمی اداروں میں فیسوں میں نمایاں رعائت دی جا ئے گی۔ DPOآفس ساہیوال میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر* *کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء اور مختلف مقامی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان /انتظامیہ کے درمیان MOUسائن کر نے کی تقریب **

ساہیوال پولیس ملازمین کے بچوں کو معیاری پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے بہتر اور سستی تعلیم کے حصول کےلیے MOUسائن کر نے کی تقریب DPOآفس ساہیوال میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء اور مختلف مقامی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ ان معاہدہ جات سے پولیس ملازمین کے بچوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سستی اور معیاری تعلیم حاصل کر نے کے مواقع میسر ہوں گے۔ پولیس ملازمین پر اپنے بچوں کی تعلیم پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آ ئے گی۔جبکہ پولیس شہداء کے بچوں کو ان پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے 100فیصد فری تعلیم حاصل کر نے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ مقامی تعلیمی اداروں کا پولیس ملازمین کے بچوں کی فیسوں میں رعائت دینے کا یہ اقدام انتہائی قابل ستائش ہے۔پولیس ملازمین شب و روز عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں اور اپنے اس مقدس فریضہ کی بجا آوری میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ تک پیش کر دیتے ہیں۔اس سلسلہ میں مقامی تعلیمی اداروں کے اس تعاون کو انتہائی قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔اس سے جہاں پولیس ملازمین کی اپنے بچوں کی تعلیم پر اٹھنے والے اخراجات میں نمایاں کمی ہو گی اور وہ اپنی ڈیوٹی بھی مزید محنت اور لگن سے کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفئیر کے سلسلہ میں ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کر نے والی اہم ٹریول ایجنسیوں کی انتظامیہ سے بھی MOUسائن کیے جا چکے ہیں۔جس کے تحت ساہیوال پولیس کے ملازمین کو تیس فیصد تک کرایوں میں چھوٹ حاصل ہو گی۔اس مثبت قدم سے دیگر اضلاع میں بھی پولیس ملازمین کی ویلفئیر کے حوالے سے بہتر اقدامات کر نے کو ترویج ملے گی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پولیس لائنز میں ملازمین کی ویلفئیر کے لیے باقاعدہ فری ڈسپنسری کا قیام بھی عمل میں لا یا جا رہا ہے جہاں باقاعدہ MBBSڈاکٹر تعینات ہوگا اور پولیس ملازمین اور ان کے بچوں کو فری طبی سہولیتیں میسر ہو سکیں گی۔اس موقع پر پرائیویٹ مقامی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ /سربراہان نے اس نیک کام میں شمولیت کر نے اور دعوت دینے پر ڈسٹرکٹ پولیس کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی پولیس پر فخر ہے۔ آج ہمیں اندازہ ہوا ہے کہ ہمارا مستقبل روشن ہے۔آئیندہ بھی ہماری طرف سےمحکمہ پولیس کے ملازمین کے لیے ہر قسم کا تعاون جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں