5

ساہیوال فریدیہ پارک کے سامنے فائرنگ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

Spread the love

ساہیوال تھانہ فتح شیر کے علاقے فریدیہ پارک کے سامنے فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔ اسکا تعلق چونیاں سے بتایا جا رہا ہے۔ ارشد ساہیوال میں شادی کا کارڈ دینے کی غرض سے آیا تھا۔ جبکہ زخمی ہونے والا شخص حیدر زم زم کالونی 82/6 آر کا رہائشی ہے۔ پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے۔ حیدر کی کسی کے ساتھ دشمنی کے نتیجہ میں فائرنگ کا واقعہ ہوا۔
پولیس تھانہ فتح شیر نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں