11

قطر پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا، عالمی میڈیا

Spread the love

سلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کی خاطر سعودیہ عرب، یو اے ای اور چین کے بعد اب قطربھی میدان میں آگیا اور ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کا تاریخی اعلان کرڈالا۔عالمی میڈیا کے مطابق قطر 3 ارب ڈالر ڈپازٹ اور سرمایا کاری کے لئے فراہم کررہا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان کو ملنے والی رقم پر شرح سود 3 فیصد کے قریب ہی ہوگا۔اس سے قبل سعودیہ عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر،
یو اے ای 2 ارب ڈالر اور چین 3 ارب ڈالر فراہم کرچکا ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف بھی معیشت کو سہارا دینے کی خاطر پاکستان کو 6 ارب ڈالرقرض فراہم کرے گا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق قطر کی جانب سے دی جانے والی رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور روپیہ بھی ڈالر کے مقابلے مستحکم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں