13

عوام کی تربیت اور انہیں سچ اور جھوٹ میں پہچان کرنے کے قابل بنانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے. زمان وٹو

Spread the love

ساہیوال (63نیوز ساہیوال )ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا کہ عوام کی تربیت اور انہیں سچ اور جھوٹ میں پہچان کرنے کے قابل بنانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے اور صحافیوں کو چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کا غیرجانبداری سے تجزیہ کریں تا کہ عوام میں انتشار کی بجائے مسائل کو سمجھ کر حل کرنے کا شعور بیدار ہو-انہوں نے یہ بات ساہیوال آرٹس کونسل میں پبلک ٹی وی کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں الیکٹرانک میڈیا ایسویسی ایشن کے صدر محمد نعیم شیخ ، جنرل سیکرٹری جاوید شوکت ،ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں محمد عقیل کے علاوہ مختلف ٹی وی چینلز کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی -انہوں نے مسائل کی نشاندہی کرنے اور انتظامیہ کی رہنمائی کرنے میں الیکٹرنک میڈیا کے کردار کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ انتظامیہ اور میڈیا باہمی تعاون سے عوام کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں اہم کردار اد کریں گے -انہوں نے پبلک ٹی وی کی کارکردگی کو سراہا اور اس کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا -تقریب میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں