11

ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی کا پولیس لائنز ساہیوال میں پولیس دربار

Spread the love

ساہیوال(63نیوز ساہیوال )ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی نے پولیس لائنز ساہیوال میں پولیس دربار کا انعقاد کیا جس میں ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل،ڈی پی او ساہیوال کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء اورڈی پی او پاکپتن شریف عبادت نثار سمیت ریجن ہذا کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تمام رینک کے ملازمین نے شرکت کی۔ دربار کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی نے تمام ملازمان کو تنخواہ اور الاؤنس میں اضافے پر مبارکباد دی اور اس سلسلے میں آئی جی پی پنجاب عارف نواز خاں کی کاوشوں پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمان کی ویلفیئر کے لئے بے تحاشا کام ہورہا ہے۔ پولیس لائنز اور تھانوں کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ تینوں پولیس لائنز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دیئے گئے ہیں۔ جمنیزیم بھی قائم ہیں۔ ساہیوال میں جلد ہی فری ڈسپنسری کام شروع کر دے گی۔ انہوں نے شہدائے پولیس کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ہم شہدا کے خاندانوں کا خصوصی خیال رکھ رہے ہیں۔ڈی پی اوز خود ان کے گھروں میں جا کر ان کے مسائل حل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں 50فی صد تھانوں کی انسپکشن کرچکاہوں باقی بھی جلد کروں گا۔ تھانوں کا ماحول بہت اچھا ہو گیا ہے۔ ریجن میں پولیس کی گاڑیاں بھی پہلے سے بہتر حالت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھے اور دیانتدار پولیس افسروں کو موقع دیا جارہا ہے کہ وہ ایس ایچ اوکے طور پر اپنی صلاحیتیں دکھائیں۔انویسٹی گیشن پر خرچ ہونے والی رقوم تفتیشی افسران کو دی جارہی ہیں۔ صلاحیت کار بڑھانے کے لئے مختلف کورسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ آپ بھی عوام سے بہترین رویہ سے پیش آئیں، پولیس کا بہتر امیج پیش کریں اور عوام کی خدمت میں نمایاں بہتری لائیں۔ مثالی رویے سے پولیس کی عزت و وقار میں اضافہ لائیں۔انہوں نے کہا کہ تینوں اضلاع کے ڈی پی اوزبہتر کام کررہے ہیں۔ ڈی پی اوساہیوال کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ملازمان کی ویلفیئر کے لئے ایجو کیشن سنٹر بنایا ہے۔ملازمین اور شہدا کے بچوں کے لئے پرائیویٹ انگلش میڈیم سکولوں میں فیس میں رعایت کا معاہدہ کیا ہے۔ملازمین کے سفر کے لئے مختلف کمپنیوں سے ٹکٹ میں بھی رعایت حاصل کی گئی ہے۔ ڈرائیونگ سکول کام کررہا ہے۔ اشاروں کے ٹیسٹ کے لئے کمپیوٹر لیب قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں آپ نے بہت اچھی ڈیوٹی کی ہے۔ فرنٹ ڈیسک عوام کی سہولت کے لئے قائم کیا گیا ہے اس کی ورکنگ مثالی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی پوسٹنگ ان کے گھر کے قریب کی جارہی ہے تاکہ ان کو سہولت ملے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی سالانہ خفیہ رپورٹیں ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ججز، بار اور میڈیا سے اچھے تعلقات استوار کئے جائیں۔انہوں نے ملازمان کے مسائل سن کر موقع پر احکامات صادر کیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کو ہفتہ وار چھٹی دی جائے گی۔ اگر ملازمین باہمی تبادلہ کروانا چاہیں تو فوراً کیا جائے۔ انہوں نے آخر میں پھر ملازمین کو ہدایت کی اپنی شخصیت کا اچھا پہلو عوام کو دکھائیں اور انہیں رویوں میں تبدیلی کا واضع احساس دلائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں