7

پولیس تھانہ فتح شیر نے موبائل فون اور نقدی چھیننے والا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا

Spread the love

ساہیوال( 63نیوز ساہیوال)پولیس تھانہ فتح شیر نے موبائل فون اور نقدی چھیننے والا گینگ سرغنہ آفتاب عرف ببلو اپنے ساتھی ملزم محمد احمد عرف پوما سمیت گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے راہ گیروں سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کی وارداتوں میں ملوث خطر ناک گینگ کی گرفتار ی کے لیے ASP/SDPOسٹی سرکل ڈاکٹر انعم فریال کی زیر نگرانی،SHOتھانہ فتح شیر اطہر رشید، ASIشاہد محمود، کنسٹیبل سیف الرحمن، مختار احمد، حسنین،اور علی رضا پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے شب و روز محنت کرکے اس خطر ناک گینگ کو گرفتار کرلیا۔جن کے قبضہ سے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی اور وارداتوں میں استعمال کیے جا نے والا ناجائز اسلحہ دو عدد پسٹل 30بور بھی برآمد ملزمان خواتین سے پرس موبائل فون، راہ گیرحضرات سے نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہو جا تے تھے۔ اور متعدد وار داتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان نے تھانہ سٹی، تھانہ غلہ منڈی، تھانہ سول لائن کی کئی وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں