24

چیچہ وطنی: تیز رفتار کار بریک فیل ہونے سے درخت سے ٹکرا گئی 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی

Spread the love

چیچہ وطنی: تیز رفتار کار کی بریک فیل ہونے سے درخت سے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجہ 4 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی
چیچہ وطنی بورےوالا روڈ شیخ فاضل کی قریب تیز رفتار کار بریک فیل ھونے کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس سے خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔

جبکہ 2 بچوں سمیت 5افراد زخمی ھوئے تھے ۔جاں بحق ھونے والوں میں صغراں بی بی۔ آصف ڈرائیور ۔اللہ بخش ۔ٹمینہ بی بی ۔جبکہ زخمیوں میں بچوں میں عبدالہادی ۔ام ھانیہ۔ عاصمہ بی بی۔ محمدتنویر شامل ھے ۔
زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ھے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال ساہیوال ریفر کر دیا ۔ بدقسمت خاندان لاھور سے بوریوالہ جا رھا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں