20

ساہیوال: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

ساہیوال: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ٹرانسپورٹ سے وابستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد عارف اور محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000 کے مطابق منظور شدہ وزن پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ ہم حکومت کے متنازعہ نوٹیفکیشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں جس کے تحت پاکستان کی سڑکوں پر اوورلوڈنگ کی کھلی اجازت دے دی گئی ہے۔ اوور لوڈنگ کے نتیجہ میں اربوں ڈالر سے بننے والی شاہراہیں تباہ ہو رہی ہیں اس کے نتیجہ میں سنگین حادثات جنم لیتے ہیں جس میں ہر سال ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اوورلوڈنگ پر پابندی لگا کر انسانی زندگیوں کا تحفظ ممکن بنائے۔ اگر حکومت نے اوورلوڈنگ کو بند نہ کیا، متنازعہ نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو ہم پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کر دیں گے۔

اس موقع پر مظاہرین نے “اوورلوڈنگ بند کرو” “ٹرانسپورٹروں کا معاشی قتل نامنظور” سمیت دیگر نعرے بھی لگائے۔ حکومت نے 20 جون 2019 کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ملک میں اوورلوڈنگ کی کھلی اجازت دیدی ہے جس پر ٹرانسپورٹرز احتجاج کر رہے ہیں۔
۔
منجانب:
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں