20

کشمور کے علاقے فیضو گوٹھ میں پنجاب رینجرز 15 ونگ کی جانب سے جی ڈی ایم اوغمشاد علی کی سربراہی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

Spread the love

کشمور کے علاقے فیضو گوٹھ میں پنجاب رینجرز 15 ونگ کی جانب سے جی ڈی ایم اوغمشاد علی کی سربراہی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا
ملک میں آپریشن ضرب عضب ہو ،آپریشن ردالفساد ہو یا ملک میں کوئی بھی ناگہانی آفت ہوپاک آرمی اور پاک رینجرز نے ہر محاظ پر اپنے فرائض بخوبی نبھائے ہیں بدلتے موسم کےساتھ بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں،ڈی جی رینجز پنجاب میجر ثاقب محمود کی خاص ہدایات پر کشمور کے علاقے فیضو گوٹھ میں پنجاب رینجرز 15 ونگ کی جانب سے جی ڈی ایم اوغمشاد علی کی سربراہی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ،کیمپ میں موسمی بخار ، پیٹ درد ، ملیریا و مختلف قسم کی موسمی بیماریوں کی ادویات رکھی گئی تھیں ، کیمپ میں 206سے زائد مریضوں کے فری چیک اپ کئے گئے اور انھیں ادویات بھی دی گئیں اور خاص طور پر بچوں میں موسمی وبائی بیماریوں کی ادویات بھی دی گئیں تھیں اس موقع پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ فیضو گوٹھ ایک نواحی گائوں ہے یہاں پر میڈیکل کی کوئی بھی سہولیات نہیں ہیں اور پنجاب رینجر ہی ہے جوکہ یہاں پرفری میڈیکل کیمپ لگاتی ہے اور ہم اپنی پاک رینجرزاور ڈاکٹر غمشاد علی کے انتہائی شکر گزار ہیں ، انھوں نے یہاں پر مریضوں کے چیک اپ کیا ہے اور انہیں ادویات دی ہیں،بچوں میں اس موقع پر لیفٹنٹ کرنل گوہر اقبال نے بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں