26

شاہ زیب قتل کیس؛ مجرم شاہ رخ جتوئی نے سزا کالعدم کرنے کی درخواست دائر کردی

Spread the love

اسلام آباد(شاہدمحمود) شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی کردار شاہ رخ جتوئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
شاہ رخ جتوئی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے عمر قید اور جرمانے کی سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔ اس نے درخواست میں کہا کہ دو افراد کے ذاتی جھگڑے کے کیس میں دہشت گردی کی دفعات عائد نہیں ہو سکتیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ ہر قتل دہشتگردی نہیں ہوتا، سندھ ہائی کورٹ قتل اور دہشتگردی کے درمیان فرق کرنے میں ناکام رہی، عدالت سے درخواست ہے کہ عمر قید اور جرمانے کی سزا کالعدم قرار دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں