21

سمیع ابراہیم تنازع اداروں کے بجائے 2 افراد میں تنازع تصور کرنا چاہیے، ترجمان فواد چوہدری

Spread the love

اسلام آباد(شاہدمحمود)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ترجمان نے کہا ہے کہ صحافی سمیع ابراہیم کے ساتھ تنازع 2 اداروں کے بجائے 2 افراد میں تصور کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ترجمان کی جانب سے فیصل آباد میں اہم سیاسی شخصیت کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی وضاحت سامنے آگئی ہے۔
فواد چوہدری کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم کے مابین پیش آنے والے واقعے کو 2 اداروں میں تصادم سمجھنے کے بجائے اسے 2 اشخاص کے درمیان تنازع تصور کرنا چاہیے، ایک شخص نے دوسرے شخص کی عزت نفس کو مجروح کرنے کی کوشش کی تو متاثر ہونے والے شخص نے اس کا ردعمل دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں