231

تھانہ فرید ٹاؤن پولیس نے گھروں میں چوریاں کرنے والا گروہ دھر لیا. SHOعابد حسین بھلہ

Spread the love

ساہیوال :تھانہ فرید ٹاؤن پولیس نے گھروں میں چوریاں کرنے والا گروہ دھر لیا ۔چور گینگ کے دو ملزمان گرفتار،چار لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ بازیاب ،مال مسروقہ بازیافتہ اے ایس پی ایس ڈی پی او سٹی سرکل ڈاکٹر انعم فریال کے آفس میں متاثرہ شہریوں میں تقسیم کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ فریدٹاؤن انسپکٹر عابد حسین بھلہ نے گھروں میں نقب لگا کر چوری کرنے والے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان اسد ،ساجد ،خرم اور اللہ یاراقوام مسلم شیخ گھروں میں چوری کی وارداتیں کرتے تھے ۔ملزمان نے گزشتہ روز شہری محمد نعیم سکنہ سفاری بلاک 94/6آر کے گھر میں چوری کی واردات کی تھی جس میں چار لاکھ روپے سے زائدمالیت کا سامان چوری کر لیا تھا جو کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 کس ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ بقیہ دو کس کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں،ملزمان کے قبضہ سے چار لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ جس میں طلائی زیورات، نقدی،انعامی بانڈز ،سلے ان سلے کپڑے،استری جوسر اور دیگر گھریلو سامان برآمد ہوا ۔ملزمان کی گرفتاری سے چوری کے مزید مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں ۔بازیافتہ مال مسروقہ امروز ایس ڈی پی او سٹی سرکل ڈاکٹر انعم فریال نے اپنے آفس میں متاثرہ شہریوں میں تقسیم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں